ناقص ، غیر معیاری بیجوں کی فروخت کرنیوالا سیڈ مافیا زرعی شعبے کیلئے بڑا خطرہ :شہزاد علی

Apr 01, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )گندم اور کپاس کے انتہائی ناقص اور غیر معیاری بیجوں کی دھوکہ دہی سے فروخت کرنے والا سیڈ مافیا زرعی شعبے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ یہ بات گزشہ روز پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک، ستارہ امتیاز نے مومن علی کی قیادت میں ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا غیر معیاری بیج کو معیاری ظاہر کرنیوالے یہ دھوکہ باز کسانوں نے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور زرعی سپلائی چین کو نقصان پہنچانے کے علاوہ فصلوں کی پیداوار کو تباہ اور کسانوں و ملک کو اربوں روپے کا مالی نقصان پہنچانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اس لعنت سے نمٹنے، سیڈ مافیا کو ختم کرنے اور تمام فصلوں میں اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال کو رواج دینے کیلئے ٹھوس کوششیں ناگزیر ہیں۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے بیجوں کے ریگولیٹری فریم ورک و تصدیق کے عمل کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ دھوکہ بازوں کیلئے سخت سزاؤں کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔

مزیدخبریں