لا ہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ مختلف علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکانداروں نے 70 سے 75روپے کلو تک فروخت جاری رکھی، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 180روپے کی بجائے250 سے 260، پیاز درجہ دوم 165کی بجائے180 سے 190، ٹماٹر درجہ اول95 کی بجائے 140روپے، ٹماٹر درجہ دوم85 کی بجائے 100 سے 110 روپے، لہسن دیسی240روپے کی بجائے370 سے 380، لہسن ہرنائی395کی بجائے 430، لہسن چائنہ605روپے کی بجائے 680، ادرک تھائی لینڈ605روپے کی بجائے800،ادرک چائنہ595کی بجائے800،کھیرا فارمی33روپے کی بجائے55، میتھی50کی بجائے65روپے، بینگن65 کی بجائے 75سے80، بند گوبھی 95کی بجائے110 سے 120، پھول گو بھی 42کی بجائے90، شملہ مرچ 180 کی بجائے 230سے 240، شلجم 28 روپے کی بجائے 35روپے، مٹر 95کی بجائے120، اروی190 کی بجائے 250 سے 260، کریلا 240کی بجائے 300سے310،بھنڈی 290کی بجائے 350سے360،کچنار 230کی بجائے320 سے 330، سبز مرچ درجہ اول150کی بجائے 240، لیموں چائنہ110کی بجائے250،مونگرے105کی بجائے120،مولی14کی بجائے35سے 40روپے،پالک فارمی30روپے کی بجائے40روپے،گھیا کدو 100 کی بجائے 120،گاجر چائنہ65کی بجائے 90 روپے، گاجر دیسی50کی بجائے65 سے 70روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220کی بجائے 260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 195کی بجائے250،کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول185کی بجائے200،انار قندھاری 340 کی بجائے550،مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے190،کینو درجہ اول درجن330کی بجائے370روپے،کینو درجہ دوم درجن 180کی بجائے250،خربوزہ درجہ اول 160کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے 160 روپے، سٹرابری درجہ اول250کی بجائے300،سٹرابری درجہ دوم130کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے 600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
دوسرا عشرہ ختم، پھلوں، سبزیوں کی گراں فروشی بدستور جاری
Apr 01, 2024