دشمن کو سی پیک متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے: احسن اقبال

اسلام آباد (نیٹ نیوز)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کسی قیمت پر بھی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن سی پیک کو کسی طریقے سے متاثر کر سکے۔ سی پیک کے موضوع پر ایک انٹرویو کے دوران  انہوں نے کہا چین کے جو بہن بھائی پاکستان میں، پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔ حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے، سی پیک کے دشمن سی پیک پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے لیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...