کراچی(این این آئی)رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن8اپریل کو ہوگاجوپاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جاسکے گا تاہم برصغیرمیں نہیں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بجکر 2 منٹ پر شروع ہوگا۔سورج گرہن رات 11 بج کر 17 منٹ پر عروج ہوگا، جب کہ اختتام 9 اپریل کی رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن8اپریل کو ہوگاجوپاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا
Apr 01, 2024