کیف(این این آئی)دبئی میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کا اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال ہوگیا، خاتون کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچی اور پھر یہاں نوکری کی تلاش شروع کر دی، اس دوران انہیں نہ صرف کیریئر کے مواقع ملے بلکہ مذہب اسلام سے بھی متاثر ہوئیں۔خاتون کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا اور انہوں نے 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر جنازہ یو اے ای کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار نہیں تھا، خاتون کی نمازہ جنازہ کے لیے ہزاروں افراد القصی قبرستان کی مسجد میں جمع ہوئے۔