لاہور(سپورٹس رپورٹر ) بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے کہا ہے کہ ملک میں صوبائی سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں گراس روٹ سطح پر جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے جوڈو کے کھیل میں بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں جوڈو کے کھیل مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں اور ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ دوسرے کھیل بھی ملک میں ترقی پا سکیں، یوم پاکستان کے سلسلہ میں سپورٹس فیسٹیول میں جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں بلوچستان پولیس نے پہلی، تاجک ٹائیگرز اکیڈمی نے دوسری اور سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
صوبائی سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت:نور احمد رند
Apr 01, 2024