لاہور(سپورٹس رپورر ) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ رواں سال مئی میں کے آخری ہفتے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میںآرمی، پولیس، واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ جونیئر اور سینئر کے مقابلے دس، دس ویٹ کیٹگریز میں رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا۔