پشاور(آئی ا ین پی ) وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہیں ہٹایا تو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ 9اور 10 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے مشاورت شروع کرلی ہے، 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل انکوائری سے متعلق لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر اجتماعی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی رہنماں پر درج جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جعلی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس آفیسرز پر مقدمات درج کریں گے۔ آفتاب عالم نے کہا کہ ہمارے خلاف تھری ایم پی او اور دفعہ 144 غلط استعمال کی گئی، اب نہیں چاہتے کہ مستقبل میں اس قانون کا مزید غلط استعمال ہو، اس لیے تھری ایم پی او اور 144 کے قانون میں تبدیلی لائیں گے۔