بابراعظم بطور کپتان کوئی ٹرافی نہیں جیت سکے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر بابراعظم مسلسل 3آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے۔ شاہین آفریدی کو کپتانی ملنے کے بعد محض ایک ٹی20 سیریز میں قیادت کا موقع فراہم کیا گیا، جس میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ٹی20ورلڈکپ 2021، ٹی20 ورلڈکپ 2022 اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کھیلا تاہم کوئی ایونٹ نہیں جیت سکا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ایشیاکپ میں بابراعظم نے 2022، 2023 کھیلا اور وہاں بھی ٹائٹل حاصل کرنے سے محروم رہی۔ پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم 2022 سے کپتان کے فرائض نبھارہے ہیں تاہم مسلسل تین سیزن بطور کپتان کھیلنے کے باوجود ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہے ہیں۔ قیادت سے سبکدوش کیے گئے شاہین آفریدی 2 مرتبہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...