شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیں گی۔ (ن) لیگ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک قابل، عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں جو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کو بھی پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کر نا، زر اعت، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحا ت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
معیشت بحالی، عوام کے مسائل کا حل (ن) لیگ کی ترجیح : عارف سندھیلہ
Apr 01, 2024