تھائی لینڈ میں بندروں کی فوج نے شہر پر قبضہ کرلیا

Apr 01, 2024

بنکاک(این این آئی)عام طور پر بندر چڑیا گھر یا پھر جنگل میں ہی میں دیکھے جاتے ہیں، تاہم تھائی لینڈ کے شہر میں بندروں کی فوج نے حملہ کیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ٹورسٹ ٹان لوپبوری میں بندروں کی بڑی تعداد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، شہر میں ٹریفک کی صورتحال بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔لوبپوری شہر میں بندروں کی جانب سے شدید جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کی جانب سے دکانوں میں بندروں کی جانب سے لوٹ مار کی شکایت بھی درج کرائی جا رہی ہیں۔جبکہ سیاح بھی خوف کا شکار ہو گئے ہیں، دوسری جانب شہریوں کی پراپرٹی کو بھی بندر نقصان پہنچا رہے ہیں، جبکہ اب تک شہر میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوپبوری شہر میں تقریبا 10 ہزار سے زائد بندر موجود ہیں، جبکہ نیچرل ریسورسز وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں پنجرے نصب کیے ہیں تاکہ ان بندروں کو پکڑا جا سکے، اس سے قبل بندروں کو پکڑنے کے لیے ہنٹرز کے ذریعے پکڑنے کا طریقہ کار اپنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں