کینسر کے بعد شاہ چارلس سوم کی  ایسٹر سروس میں شرکت

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایسٹر سروس میں شرکت کی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد شاہ چارلس سوم پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے۔ شاہ برطانیہ نے سینٹ جارج چیپل ونزر لندن کے باہر لوگوں سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔  ملکہ کمیلا بھی شاہ چارلس کے ساتھ موجود تھیں۔ لوگوں نے شاہ چارلس کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن