فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام،شہریوں کوہیلمٹ خریداری کی طرح موٹرسائیکلوں پر 5سو روپے میں سیفٹی وائرلگانے پرمجبور کیا جانے لگا‘سیفٹی وائرنہ لگانے پر دوہزار روپے کا چالان کرنے کا کہا جانے لگا،صورتحال سے شہریوں کوپریشانی،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق دھاتی ڈورپھرنے کے افسوسناک واقعات کے بعد موٹرسائیکلوں پر سیفٹی وائرلگانے کی مہم شروع ہے جسے غلط قرارنہیں دیا جا سکتا تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس مہم کے طریقہ کار سے پریشانی کا سامنا ہے،کیونکہ بعض اوقات موٹرسائیکل سواروں کے پاس رقم نہیں ہوتی اورسٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے انہیں روک کر پانچ سو روپے میں سیفٹی وائر لگانے پرزوردیا جاتا ہے اورسیفٹی وائرنہ لگانے پر دوہزار روپے کا چالان کردینے کا کہا جاتا ہے، سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ناکے لگاکر موٹرسائیکل سواروں کوتنگ کرنا شروع کررکھا ہے،کیمیکل ڈورسے بچائو کیلئے سیفٹی وائرلگانے میں شہریوں کو مہلت نہیں دی جارہی۔