شانگلہ خودکش حملے میں ہلاک انجنیئروں کی میتیں چین روانہ

Apr 01, 2024 | 11:44

شانگلہ خودکش حملے میں ہلاک چینی انجنیئروں کی میتیں چین روانہ کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرچودھری سالک حسین چینی انجنیئروں کی میتیں لے کر چین روانہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شانگلہ خودکش حملے میں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث اہم کمانڈر اور دہشتگرد نیٹ ورک کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو افغانستان سے لانے والے کمانڈر  کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں4 سہولت کار شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی افغانستان میں تیار کی گئی تھی، بارود سے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی، گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ کرایہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی موبائل سم کی مدد سے اہم گرفتاریاں کی گئیں، موبائل سم جس شخص کے نام سے رجسٹرڈ تھی اس نے دوسرے اور دوسرے نے خودکش حملہ آور کو دی، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شانگلہ کے قریب پیٹرول پمپ پر10 دن کھڑی رہی، گاڑی10 دن تک500 روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی۔

مزیدخبریں