مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینےپرخیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی ہونےکاخدشہ ہوگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مجموعی طورپرسینیٹ کی30نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، سینیٹ کی 18نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکےہیں،سندھ اور پنجاب میں 12،12 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 11،11 نشستیں تھی ۔جس میں ابھی باقی سیٹوں پرانتخاب ہوناہے۔سینیٹ کی 30 نشستوں پر 59امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اسلام آباد میں دو نشستیں جن میں ایک جنرل نشست اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے۔ خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کے تنازعےکی وجہ سے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہوگیاہے،مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف سے روکنے کی کوششیں جاری ہے،ابھی تک مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا جاسکا۔خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سمری تاحال نہ بھیجی جا سکی ،پشاورہائیکورٹ نے بھی اسمبلی اجلاس بلانے اور اراکین سے حلف لینے کا حکم دے رکھاہے ،الیکشن کمیشن نے بھی خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن حلف سے مشروط کیا ہوا ہے ، حلف نہ لینے کی صورت میں صوبےکی حدتک سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اعظم سواتی نے رٹ دائر کردی، الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی،خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر کل انتخابات ہونے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی ہونےکاخدشہ
Apr 01, 2024 | 12:14