(ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے:امجد نذیر بٹ

Apr 01, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے صدر و مسلم لیگ (ن) کے سابق صدرامجد نذیر بٹ نے کہا ہے (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو ملکی تعمیر وترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی،حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے کاپختہ عزم رکھتی ہے جس کی تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ملک سے انتشار اور انار کی کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا،قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے بدامنی کوبڑھاوا دینے میں کامیاب نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں