قلعہ دیدار سنگھ:ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ چشم پوشی  اتائی موت بانٹنے لگے   

قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ چشم پوشی میں انسانی خون کے پیاسے اتائی ڈاکٹروں نے لٹ مچادی،جگہ جگہ اتائیت نے جان لیوا گھناؤنے دھندہ کے خونی پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات  کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ اور گرد ونواح میں اتائی مافیا نے ڈاکٹروں کے روپ میں انسانی خون کے پیاسے بہروپیے کا روپ دھارا ہوا ہے عرصہ دراز سے جگہ جگہ عطائیت نے جان لیوا گھناؤنا دھندہ کے خونی پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔محکمہ صحت کے افسران کی ناک تلے قانون کو پاؤں تلے روند کر گڈی ڈور کی طرح ہوا میں اڑا کر ڈنکے کی چوٹ پر دھڑلے سے دیدہ دلیری سے سر عام موت بانٹنے کے کلینک کھول رکھیں ہیں سادہ لوح شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر شہریوں کی سانسوں کی ڈور کاٹنے اور معذور کرنے کا دھندہ عروج پر ہے۔قلعہ دیدار سنگھ کے نجی ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ ان پڑھ جاہل بہروپیوں نے پکے ڈیرے جمارکھے ہیں مسیحائی کے لبادے میں چھپے مسیحائی کے پاکیزہ شعبہ کو بد نام کرنیوالے اتائی مافیا نے مکینوں کو اتائیت کا کرنٹ لگا کر جیتے جی مارنے کا کھیل تماشہ جاری رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن