گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژن کے 750 سے زائد جبکہ ضلع گوجرانوالہ میں 300 سے زائد چرچز میں ایسٹر کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس حوالے سے چرچز میں مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مذہبی رسومات ادا کیں۔ ایسٹر کی عبادات کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ریسیکو 1122،فائربرگیڈ کی گاڑیاں اور دیگر محکموں کا سٹاف بھی موجود تھا۔مسیحی عوام نے چرچز کی فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کو سراہا۔ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے انتظامات اور سیکورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مسیحی مذہبی قیادت اور چرچ منتظمین سے متواتر ملاقاتیں ہوئیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں ضلعی اور ڈویژنل سیکورٹی برانچ کی محنت کی وجہ مسیحیوں نے اپنا مذہبی تہوار پرامن طریقے سے منایا۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے مسیحی مذہبی قیادت کو ایسٹر کے موقع پر خیر سگا لی اور تحفظ احساس کے پیغامات پہنچائے گے۔