گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا AGMکاسالانہ اجلاس ایف بی آر آفس بار روم میں منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس عاصم افتخار و دیگر کمشنر ان ذوالقرنین ہرل،نوید احمد تھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ٹیکس بار ملک وقاص جمیل وریاہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر چیف کمشنر ریجنل آفیسر عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پریکٹسن کو چاہیے کہ ٹیکس قوانین کا بھرپور مطالعہ کریں اور لوگوں کے ٹیکس کے مسائل کو حل کروانے کے لئے درست طور پر معاونت کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ٹیکس کولیکشن کے ساتھ ہی ملک کی ترقی وابستہ ہے۔جس قدر لوگ زیادہ ٹیکس ادا کریں گے اتنا ہی ملک ترقی کرے گا۔اس موقع محمد ثاقب شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،صدر ٹیکس بار نثار اے شیخ ایڈووکیٹ، پیٹنرٹیکس بار میاں عبد الغفار ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار اور بینچ میں جتنی ہم آہنگی ہوگی اتنا ہی ٹیکس کولیکشن بڑھے گی۔
گوجرانوالہ:ٹیکس بار ایسوسی ایشن کااے جی ایم کاسالانہ اجلاس
Apr 01, 2024