وزیر اعلیٰ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں:امان اللہ وڑائچ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات جاری۔ وزیر اعلی مریم نواز عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں اور صوبائی ترقی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں (ن) لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز پارٹی ویڑن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں جبکہ وفاق میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی معاشی ترقی و استحکام کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی وزیراعظم بنا، پنجاب اور کے پی میں کوئی نیا میدان نہیں بنایا، جو میدان بنے تھے ان کی بھی تباہی کر دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن