کتابیں فوری مہیا کرے:ریاض  تارڑ

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت پنجاب کے طلباء کو بروقت کتابیں نہ دے کران کے مستقبل سے نہ کھیلے اورسرکاری سکولوں کے طلباء کوکتابیں فوری طور پر مہیا کرے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت بروقت طلباء کو کتابیں مہیا نہیں کر سکتی تو صریحاً واضح پیغام دے۔ بک بنک سکولز میں پڑی کتابوں سے تو 10فیصد طلباء ہی مستفید ہوسکیں گے اور باقی نوے فیصد محروم رہ جائیں گے۔ اور دو مہینے کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں  ہو جائیں گی۔ اس طرح بچوں کا نصف سال تو بغیر کتب کے گزر جائے گا۔  نصف سال گزرنے کے بعد کتابیں دینے سے سرکاری سکولوں کی کارکردگی کو زنگ لگے گا اور پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ ملے گی جو کہ گزشتہ حکومت کی طرح  این جی او کی سہولت کاری ہے۔ خدا را غرباء اور متوسط طبقے پر رحم کریں۔انہوںنے وزیر اعلی محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ سرکاری سکولوں میں بروقت کتابیں مہیا کرنے کا بندوست کریں۔

ای پیپر دی نیشن