گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں اگ لگنے سے ماں اپنے دو بیٹوں سمیت بری طرح جھلس گئی ۔تفصیلات کے مطابق جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب محنت کش بابر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی زد میں آکر نازیہ بی بی اسکے دو بیٹے علی اور سبحان جھلس گئے ۔اور گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جھلسنے والے تینوں افراد کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔