چائے کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ریکارڈاضافہ

Apr 01, 2024 | 13:18

ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ملنے والے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چائے کی درآمدات پر197.09 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں41 فیصدزیادہ ہے. مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات کامجموعی حجم 495.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزیدخبریں