سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ منگل کو ہو گی ،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لیا گیاتو خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہوں گے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں منگل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بیلٹ پیپر سمیت انتخابی سامان کی ریٹرننگ افسر تک ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا۔سینیٹ انتخابات کے لیے 4مختلف رنگوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، جنرل نشستوں کیلئے سفید پیپرز، ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے سبزبیلٹ پیپرہیں، خواتین کی نشستوں کیلئے گلابی، اقلیتی نشستوں کیلئے پیلے رنگ کے بیلٹ پیپرز ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، پنجاب اسمبلی سے7 جنرل نشستوں پربھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے۔اسلام آباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر دو، دو امیدوار، پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر4، ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشست پر 3 امیدوار مدمقابل ہیں، پنجاب سے اقلیتی نشست پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔سندھ سے جنرل نشستوں پر 11 اور خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں، سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔ خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16، خواتین نشست پر 4 امیدوار ہیں۔ کے پی سے علما اورٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لیا گیاتو خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہوں گے۔