مظفرآباد(نامہ نگار)سابق وزیراعظم صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی کی کال پر چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا جو پاکستان میں ایک نئی تاریخ کی بنیاد رکھے گا،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے ڈور ٹو ڈور جلسہ میں شرکت کییے مہم شروع کر دی، تمام تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان، خواتین ونگ، یوتھ ونگ، انصاف سپورٹ اینڈ کلچر ونگ، لیبر ونگ، آئی ایس ایف، نئے پرانے تمام عہدے داران سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے،سید اظہر گیلانی نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کی کال پر اسلام اباد چھ مارچ بوقت 10 بجے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور شرکت کریں گے، ہم عمران خان کے اوپر من گھڑ کیس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فارم 47 کی پیداوار دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔فارم 47 کی پیداوار حکومت کو انٹرنیشنل سطح پر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان سے عمران خان کا چھینے اور چراے گیے مینڈیٹ والی حکومت ہے، ایسے میں مسئلہ کشمیر پر بھی ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ کشمیریوں کے لیے ایک مضبوط حکومت اور ایک مضبوط شخصیت کی پاکستان کو ضرورت ہے، وہ صرف ایک ہی عمران خان ہیں جن کی بات کو دنیا جانتی اور سمجھتی ہے، جس کی شخصیت کو دنیا پہچانتی ہے اور اس سے پاکستان کا وقار بھی بلند ہوگا،انہوں نے مطالبہ کیا ہ کہ فلسطینیوں کے ساتھ اور کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم ستم بربریت ہو رہی ہے اقوام عالم نوٹس لے اور فوری طور پر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی کے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم اور تشدد کو بند کیا جائے، قیدی نمبر 804 کو بے گناہ مقدمات سے باعزت بری کر کے مملکت پاکستان کو سرخرو کیا جائے۔