اسلام آباد پولیس کے نئے سربراہ کی تعیناتی،پہلے سے موجود افسران میں ہلچل 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے ہلچل مچ گئی سابق آئی جی اکبر ناصر تو عہدے سی سبکدوش ہو کر چلے گئے نئے آئی جی بھی آج یا کل چارج سنبھال لیں گے سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے اسلام آباد پولیس میں ان سے سینئر بیچ کے افسران پہلے سے موجود ہیں ڈی آئی جی سیف سٹی خرم جانباز اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان نئے آئی جی سے ایک سال کی سنیارٹی پربتائے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی سیکورٹی محمد اویس نئے آئی جی اسلام آباد سے دو سال سنئیر ہیں نئے آئی جی پولیس سروس کے 31 ویں کامن سے ہیں جو پیشہ ورانہ امور میں انتہائی معاملہ فہم تصور ہوتے ہیں موجودہ ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تعلق 30 ویں کامن اور ڈی آئی جی سیکورٹی ملک اویس کا تعلق 29ویں کامن سے بتایا گیا ہے جن کے بھی تبادلوں کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن