مظفرآباد(نامہ نگار)وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اور وزیر بلدیات کی ہدایات کے مطابق مئیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی جان و مال اور صحت کی حفاظت کے لیے مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران کی دبنگ کاروائیاں بدستور جاری،علی الصبح میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی موثر اور شاندار کاروائی،مجسٹریٹ بلدیہ مظفرآباد سردار عمران کا ہمراہ اہلکاران لاری اڈہ مظفرآباد میں چھاپہ، بیرون آزاد کشمیر سے لایا جانے والا ناقص گوشت اور قیمہ ضبط کر لیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ گوشت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاری اڈہ میں قائم کباب کی دکان کیلئے لایا جا رہا تھا،میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کی قیادت میں انسپکٹران بلدیہ نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت قیمہ اور گوشت ضبط کر لیا،وٹرنری آفیسر/ میٹ انسپکٹر ڈاکٹر زاہد کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گوشت غیر معیاری اور ناقابل استعمال تھا،کاروائی کے دوران انسپکٹران بلدیہ ندیم میر، سردار جنید،ملک اعجاز محبوب ہمراہ ایچ سی مزمل راٹھور موقع پر موجود رہے،انسانی جان و صحت مقدم ہے،غیر معیاری اشیاے خوردو نوش،گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ہر وقت شکایت سیل میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں ،0582292067105822923136ان کی شکایات پر فوری کاروائی کریں گے۔
گراں فروشی کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے، سردار عمران
Apr 01, 2024