مظفرآباد(نامہ نگار)اے جے کے ٹیوٹا کا ایک اورانقلابی قدم،ٹیوٹا سے سیکھنے والے 15ہنرمندطلباء کو بیرون ملک ملازمت مل گئی،والدین،عزیز اقارب میں خوشی کی لہردوڑگئی،چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید،سیکرٹری ڈاکٹرمسعود بخاری،پرنسپل زاہد علی قمر،سینئر انسٹریکٹر امجد علی اعوان،ودیگر آفیسران کوڈھیروں دعائیں دیں ان خیالات کا اظہار بیرون ممالک جانے والے طلبہ کے والدین۔شیخ محمدآصف۔ شیرزمان۔ڈاکٹر ولی الرحمان۔ محمد عرفان نے کیاانہو ں نے کہا کہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسٹیٹوٹ مظفرآباد شعبہ HVACR سے فارغ التصیل طلبہ کو بیرون تک ملازمت میں رساہی تک کا کریڈٹ امجد اعوان کا ھے انکی وجہ سے شعبہ HVACR دوسالوں میں انتہاہی ترقی کر چکا ھے۔