جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ۔جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کی۔وفاقی کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔تصدق حسین جیلانی نے خط میں لکھا کہ 6ججز نے خط سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا اوروہ آئینی فورم ہے۔جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس ہیں۔یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل ہی دیکھے۔یہ دائرہ کار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں ۔چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی اعتماد کرنے پر مشکور ہوں۔میرا کسی ایسے معاملے کی تحقیق کرنا جو کسی آئینی ادارے سپریم کورٹ یا سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ کار میں آتا ہو عدالتی قواعد کی خلاف ورزی ہو گی۔انکوائری کے لیے طے کردہ ٹی او آرز چھ ججز کے خطوط سے مناسبت نہیں رکھتے ۔
جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی ججزانکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
Apr 01, 2024 | 15:26