اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا ہرنیا کا آپریشن ہو گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق نیتن یاہو نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے بات بھی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ایک سال قبل ہی انہیں دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کے لیے پیس میکر نصب کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے معمول کے چیک اپ کے دوران ہرنیا کا انکشاف ہوا۔
جب تک نیتن یاہو کا آپریشن ہوا اس وقت تک وزیر انصاف یوری لیوین (جو نائب وزیرِ اعظم بھی ہیں) نے قائم مقام وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا۔