عید الفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے عوام کےلیے مہنگائی دگنی کردی۔
گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے کے اضافے سے عوام پر مزید بوجھ پڑگیا۔
اضافے کے بعد پیٹرول 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، حکومتی اقدام عوام کےلیے عید کے موقع پر دگنی مہنگائی کی وجہ بن گیا ہے۔
عوام مہنگائی کے اس دور میں کیا خریدیں؟ کیا پکائیں اور کیسے گھر چلائیں؟ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
حکومت نے حالیہ اضافے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل پر 60، 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے۔