ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر شام،رات میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40،چھور، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب میں غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے قحط سالی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ آڈٹ ٹیم کی جانب سے مرتب شدہ جائزہ رپورٹ میں پنجاب میں غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے آئندہ دو دہائیوں قحط سالی کا خدشہ کا ظاہر کیا گیا ہے۔جائزہ رپورٹ میں آڈٹ ٹیم نے پنجاب میں غذائی تحفظ کو غیر مستحکم اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں بے تحاشہ اضافہ، حکومت کی غلط پالیسیاں، غیر مستحکم اور وسیع ایکشن پلان کا نہ ہونا پنجاب میں غذائی تحفظ کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔