اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں 6افرادجاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔حملے میں دمشق کے نواحی علاقے میں ایرانی قونصل خانے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی فضائی حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے، اسرائیل نے شام میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا اور ایران کی پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے خلاف فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جو دونوں صدر بشار اسد کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔