ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی کا کئی شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی کا کئی شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کا اعلان کر دیا۔ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی اپنی ایمبولینس سروسز میں مختلف عہدوں کے لیے فعال طور پر بھرتی اور درخواستیں طلب کر رہی ہے۔اگر آپ سرکاری شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور ملازمت کے تقاضوں کے مطابق قابلیت رکھتے ہیں تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔اتھارٹی میڈیکل سپروائزر، ایمرجنسی فزیشن، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور انفیکشن کنٹرول ماہر جیسے عہدوں کے لیے امیدواروں کی تلاش کر رہی ہے۔وی نیوز کے مطابق ذیل میں دستیاب عہدوں اور ان کے لیے اہلیت کی تفصیل دی جارہی ہے۔

ای ایم ٹی ایس ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ایڈوانس کیئر پیرامیڈک، ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں بیچلر ڈگری۔ ای ایم ٹی انٹرمیڈیٹ،ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں ڈپلومہ۔ای ایم ٹی بنیادی،نرسنگ میں بیچلر کی ڈگری بمعہ ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ محکمہ صحت ابوظہبی سے ایک درست لائسنس۔

میڈیکل سپروائزر،ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں بیچلر ڈگری۔ایڈوانس کیئر پیرامیڈک کے طور پر ایک درست ڈی او ایچ لائسنس، انسٹرکٹر کورسز،ایڈوانس کارڈیک لائف سپورٹ۔ پیڈیاٹرک ایڈوانس لائف سپورٹ۔انٹرنیشنل ٹراما لائف سپورٹ اے، فیلڈ تجربہ (2 سال) سے کم نہیں، انفیکشن کنٹرول ماہر، انفیکشن کنٹرول میں بیچلر آف ماسٹر ڈگری، ایمرجنسی فزیشن۔میڈیکل اسپیشلسٹ کے لیے عرب بورڈ یا دوسرے ممالک کی طرف سے جاری کردہ بورڈ سرٹیفکیٹ۔ڈی او ایچ سے لائسنس فیلڈ تجربہ (2 سال) سے کم نہیں۔

ان اسامیوں کے لیے درخواست دینے کے لیے، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنا سی وی اس پر بھیج سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن