لاہور میں محترمہ فاطمہ جناح کے ایک سو اٹھارہویں یومِ ولادت کے موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو ایوارڈز دئیے گئے۔

فاطمہ جناح ایوارڈ کا اہتمام برائٹ فیوچرایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سماجی بہبود اورخصوصی تعلیم ثمینہ خالد گھرکی تھیں۔ تقریب میں معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی، ایس او ایس ویلج لاہور کی ڈائریکٹر الماس بٹ اور ڈاکٹر ماریہ کو فاطمہ جناح گولڈ میڈلز دیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثمینہ گھرکی نے کہا کہ ہماری خواتین اور نوجوان نسل کو محترمہ فاطمہ جناح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن