ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پاکستان پردہشتگردوں کی حمایت کا الزام افسوس ناک ہے،صدر کو دورہ برطانیہ پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین

Aug 01, 2010 | 12:08

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کو پاکستان کے خلاف ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئیے جس سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری پوری قوم کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے دورہ برطانیہ پر نظرثانی کریں، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج،ایجنسیوں،پولیس کے ہزاروں افسروں، جوانوں اورعام شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،پاکستان کی اِن قربانیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے دہشتگردوں کی حمایت کے الزامات عائد کرنا افسوسناک ہے۔ 
مزیدخبریں