یہ واقعہ ترکی کے شہر ادی امان میں پیش آیا۔ خوش قسمتی سے بچے کے عمارت سے گرنے کے وقت زمین پر پلاسٹک کے پائپوں کا ڈھیرلگا ہوا تھا، جس نے اسے کسی بھی گہری چوٹ سے محفوظ رکھا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسےابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی ٹانگ اور بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں تاہم اس کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ۔