پنجاب حکومت نے صوبے ميں سيلاب کے باعث آفت زدہ علاقوں ميں مالیہ، آبیانہ اورزرعی ٹيکس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

Aug 01, 2010 | 13:12

سفیر یاؤ جنگ
ماليہ اورآبيانہ معاف کرنے کا فيصلہ مياں نوازشريف کی زير صدارت مسلم لیگ نون کے اعلی سطح کےاجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس ميں وزيراعلیٰ   پنجاب سميت اہم مسلم ليگی رہنما شريک تھے۔ اجلاس ميں آفت زدہ علاقوں ميں سرکاری ملازمين کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ محمد نواز شريف نے پنجاب حکومت کو ہدايت کی کہ صوبہ خيبرپختونخوا کی ہرممکن مدد کی جائے۔ اجلاس ميں امدادی کارروائیوں کےليے کميٹياں بھی تشکيل دی گئيں۔ اس موقع پرمياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ وہ خود آفت زدہ علاقوں کا دورہ کريں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے وضع کئے جائیں جن سے سیلابی پانی کوخشک سالی کے دوران استعمال کیا جا سکے۔
مزیدخبریں