صدر آصف زرداری تین روزہ دورہ پر آج فرانس جائیں گے جس کے بعد ان کی برطانیہ روانگی کا بھی امکان ہے ۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدرآج تین روزہ دورے پرپیرس روانہ ہونگے جہاں وہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی اور وزیر خارجہ برنارڈ کوچزسمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت کے دورہ فرانس کے دوران باہمی اقتصادی تعاون کے بارے میں ایک معاہدے  پردستخط بھی کئے جائیں گے۔ فرانس کے بعد صدر آصف زرداری کا تین اگست کو برطانیہ جانے کا بھی امکان ہے ۔ جہاں ان کی چھ اگست کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات طے ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو اپنا برطانیہ دورہ منسوخ کردینا چاہیے ۔ برطانوی اخبار ڈی ٹائمز کا کہنا ہے کہ ڈیون کیمرون کے بیان کے بعد صدرآصف زرداری اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے پرغورکررہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن