چشمہ بيراج پر پانی کی آمد گنجائش سے چون ہزارکيوسک تجاوز کرچکی ہے، دوسری جانب دريائے سندھ ميں کالا باغ، تونسہ چشمہ اور ڈيرہ اسماعيل خان کے مقام پر بدستور اونچے درجے کا سيلاب ہے۔

ارسا اور فلڈ واننگ کیمپ کے مطابق چشمہ بيراج کی صلاحيت نولاکھ پچاس ہزارکيوسک ہے جبکہ اس وقت وہاں پانی کی آمد دس لاکھ پانچ ہزارپانچ سو پینتالیس کيوسک اور  اخراج دس لاکھ نو سوبہترکيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوپچیس اعشاريہ بائیس فٹ، ڈيم ميں پانی کی آمد چارلاکھ چھیالیس ہزار نو سو کيوسک جبکہ اخراج چارلاکھ بیس ہزار کيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ  فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد ایک  لاکھ پچپن ہزاردو سوچارکيوسک جبکہ اخراج ایک  لاکھ پچھہتر ہزار چودہ کیوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پرپانی کی آمد سات لاکھ ستترہزارپانچ سو اٹھاون کیوسک جبکہ اخراج سات لاکھ چھہترہزارپانچ سو اٹھاون کیوسک ہے۔ سکھر بيراج پر پانی کی آمد دو لاکھ پچاس ہزارپانچ سوکيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ تریسٹھ ہزاردوسوپچاس کيوسک ہے،  یہاں پانی کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گدو بيراج پر پانی کی آمد دولاکھ باون ہزارپانچ سواٹہترکيوسک جبکہ اخراج دولاکھ بتیس ہزارپانچ سو اٹہتر کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد اور اخراج چھ لاکھ سترہ ہزارچھ سودو کیوسک ریکارڈ کیا گیا  یہاں بھی پانی کی آمد میں اضافہ جاری ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چھتیس ہزارنو سو اکہتر کيوسک جبکہ اخراج ایک  لاکھ پانچ ہزاراڑتالیس کيوسک ريکار کيا گيا۔ دوسری طرف  قادر آباد اور تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن