صدرزرداری نے میثاق جمہوریت کا بیڑا غرق کردیا، حکومت کو چاہیے کہ تمام اہم ایشوزپارلیمنٹ میں لائے۔ میاں نوازشریف

Aug 01, 2011 | 09:58

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میںمسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ اب ہم کسی مصلحت کا شکار ہونے کے بجائے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون انتظامی بنیادوں پرنئے صوبے بنانے کے حق میں ہے لیکن اس معاملے پرحکومت کی نیت میں فتورہے۔ نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے ایک سے زائد معاہدے کیے جس سے میثاق جمہوریت کا بیڑا غرق ہوگیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے کرپشن کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے اداروں کولڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی نظرمیں کبھی پارلیمنٹ کی اہمیت نہیں رہی۔ سانحہ ایبٹ آباد میں بھی پارلیمنٹ کے فیصلے کوکوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں کا شکارہے جبکہ ملک میں کرپشن کا بازاربھی گرم ہے۔
مزیدخبریں