کراچی میں پرتشدد واقعات میں اٹھارہ افراد موت کےگھاٹ اتاردئیےگئےمختلف علاقوں میں دکانوں میں لوٹ مار اور متعدد بسیں نذرآتش کردی گئیں

Aug 01, 2011 | 12:06

سفیر یاؤ جنگ
شہرکےپوش علاقوں میں امن مارچ کے باجود امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔صبح سے اب تک مزید اٹھارہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارے جانے والے افراد کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔آج دھوبی گھاٹ ،بلدیہ ٹاؤن اور گلستان جوہر ناظم آباد کے علاقوں میں دو دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ،لیاری ندی میرا ناکہ کے پاس بوری بند جبکہ پرانا گولی مار سے دو افراد اورعوامی کالونی سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، نارتھ ناظم آباد میں پچیس سالہ لعل زار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔رینجرز ، پولیس پٹرولنگ اور سرچ آپریشن کے باوجود شہر کےعلاقوں بلدیہ ٹاؤن،گلستان جوہر،سرجانی ٹاؤن،نیو کراچی،پاک کالونی، شاہ فیصل، لانڈھی اور اورنگی میں کشیدگی برقرار ہے اور خوف کے مارے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ۔گارڈن کے علاقے میں موٹر سائکل سوار دہشت گردوں نے فائرینگ کے بعد دوگاڑیوں کو نزرآتش کیا جبکہ سرجانی ٹاون میں بھی دوبسوں کو آگ لگا ئی گئی۔
مزیدخبریں