کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کی بدولت کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب رہا۔ انرجی سیکٹر میں زبردست سپورٹ نے مارکیٹ کی تیزی کو تو محدودکیا لیکن کسی بھی لمحے مندی میں جانے نہیں دیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تریسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار دو سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا۔رمضان کے مہینے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرمیاں محدود کرنے کی روایت اس بار پھر دیکھنے میں آرہی ہے آج بھی مجموعی حجم تین کروڑ نواسی لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ کاروبار روز کے مقابلے تین کروڑ شئیرز کم ہے۔