ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہوکرچارہزاربارہ میگاواٹ ہوگیا, لیکن لاہورسمیت دوسرے شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے.

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارنوسواکیس میگاواٹ جبکہ طلب سترہ ہزارنوسوتینتیش میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال گزشتہ روزکے مقابلے میں کم ہوکرچارہزاربارہ میگاواٹ رہ گیا ہے، تاہم لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں اوردیہات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاہورمیں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کے چھوٹے شہروں اوردیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی بند رہنے سے روزہ داروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے خلاف ملک بھرمیں مظاہرے اورتورپھوڑکا سلسلہ جاری ہے

ای پیپر دی نیشن