لاہور کی سیشن عدالت نے سابق اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی ایپکا کےعہدیدار کے قتل کے الزام میں درخواست ضمانت خارج کردی۔

Aug 01, 2012 | 12:44

خصوصی رپورٹر

سابق اکاوئنٹنٹ جنرل پنجاب چودھری اسلم پر اپیکا کے عہدیدار بخش الہی کے قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کےلیے چودھری اسلم نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت منظور کروائی لیکن بعد میں نہ عدالت پیش ہوئے اور نہ ہی تفتیشی افسر کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ دوران سماعت مقتول بخش الہی کے وکلاء نے بتایا کہ ملزم چودھری اسلم کا پیش نہ ہونا الزام کو ثابت کرتا ہے لہذا درخواست ضمانت خارج کی جائے ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سابق اکاوئنٹنٹ جنرل پنجاب چودھری اسلم کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

مزیدخبریں