کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز گرین نمبرز میں ہوا اور آغاز کی تیزی میں اختتام تک نمایاں اضافہ رہا۔ ڈی جی خان سیمنٹ ، لکی سیمنٹ ،میپل لیف اور فوجی سیمنٹ کے شئیرز میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو چودہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں مدد دی اورہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چالیس پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار سات سو سترہ پوائنٹس پربند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری اور اس نمایاں تیزی نے آج کاروباری حجم کو بھی دس کروڑ شئیرزسے بڑھادیا۔ کاروبار کے اختتام تک دو سو پچانوے کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا جن میں سے ایک سو پچپن کمنیوں کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا اور ایل ایس پچیس انڈیکس دس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چھ سو انہتر پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں چھیاسی کمپنیوں کے ساٹھ لاکھ انیس ہزار دو سو حصص کا کاروبار ہوا۔ پچیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،بیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔