میٹرک اورانٹر میڈیٹ امتحانی فیس ختم یا کم کی جائے

Aug 01, 2013

مراسلات

مکرمی! وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان دینے کے فیس ختم کروائیں ایک بچے کی امتحان دینے کی ہزاروں روپے فیس دینے کی سکت نہیں ہے۔ اگر ایک گھر میں 2-3 بچے امتحان دینے والے ہوں۔ تو پھر تو سب کی امتحان دینے کی فیس دینی ناممکن ہو جاتی ہے۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ نئی نسل پڑھی لکھی ہو۔اور جرائم سے پاک معاشرہ ہو۔ تو تعلیم کے فروغ کے لئے کم از کم میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی امتحانی فیس ختم ہونی چاہئے اگر یہ ناممکن ہو۔ تو زیادہ سے زیادہ Rs:500 فیس ہونی چاہئے۔ (ایم وائی ناز مغل پورہ لاہور)

مزیدخبریں