سنی اتحاد کونسل جمعة الوداع ”یوم امن“ کے طور پر منائے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جمعتہ الوداع کو ”یومِ امن“ کے طور پر منائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں امن کے موضوع پر خطباتِ جمعہ ہوں گے اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں امن کے حق میں اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی اور قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے۔ ملک کو عوام دوست بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں بھتہ خوری کے واقعات خطرناک ہیں۔ پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کے لئے حکومت پیشگی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کالاباغ ڈیم کی مخالفت کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ میڈیا، مسجد اور مدرسے کو معاشرے کے سدھار کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل کی سکیورٹی میں مصلحت برتنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن