اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حکومت کے سنجیدہ اقدامات کی بدولت بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے پاکستان پیپلزپارٹی رضاربانی کوصدرنہیں بناناچاہتی تھی ،الیکشن کمشن نے صدرکے انتخاب کیلئے تاریخ مقررکی تھی ،سپریم کورٹ نے نہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی ترقی میں پیشرفت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خیبر پی کے میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی کیونکہ یہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے کیونکہ عوام نے انہیں عام انتخابات میں منتخب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ممنون حسین کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، نئے منتخب صدرایوان صدرکوسازشوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی الیکشن کابائیکاٹ کرکے جمہوریت کونقصان پہنچایاہے ۔صدارتی الیکشن آئین کے مطابق ہواہے ،اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل پرجلد قابو پالے گی۔
پیپلزپارٹی رضا ربانی کو صدر نہیں بنانا چاہتی تھی، بائیکاٹ سے جمہوریت کو نقصان پہنچا: پرویز رشید
Aug 01, 2013