کراچی (این این آئی) چینی بحریہ کے ہسپتال شپ ”پیس آرک“ نے پاکستان میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔ تاحال 800 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جن میں سے تقریباً 500 مریضو ں کا ہسپتال شپ پر طبی معائنہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے دیگر اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ ”پیس آرک“ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
چینی بحریہ کے ہسپتال شپ ”پیس آرک“ نے پاکستان میں طبی سہولیات کی فراہمی شروع کردی نیول چیف کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
Aug 01, 2013